سرینگر/سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں سائبر کرائم محکمہ کے افسران کا روپ دھار کر ایک شہری سے 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کو ایک شہری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ چار افراد نے خود کو سائبر کرائم محکمہ کے افسران ظاہر کرکے اس سے 50 ہزار روپے ہتھیا لیے۔
افسر کے مطابق پولیس تھانہ بٹہ مالو میں اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 139/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments