سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے مشتبہ پاکستانی ڈرون برآمد کرلیا

جموں/بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جمعرات کی علی الصبح ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک زرعی کھیت سے ڈرون برآمد کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے سرحدی علاقے میں واقع بی او پی لالفام کیما کے دائرہ اختیار میں ایک تلاشی کارروائی شروع کی تھی، جس کے دوران اہلکاروں کو کھیت میں ایک ڈرون پڑا ہوا نظر آیا۔
حکام کے مطابق یہ ڈرون بین الاقوامی سرحد سے تقریباً 700 سے 800 میٹر اندر بھارتی حدود میں موجود تھا۔برآمد شدہ ڈرون کی شناخت ڈی جے آئی میٹریس ماڈل کے طور پر کی گئی ہے، جسے فوری طور پر بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ڈرون کہاں سے آیا تھا، آیا اسے اسمگلنگ یا نگرانی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور اس کا آپریٹر کون تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں