کپواڑہ کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر پولیس کی ایڈوائزری جاری

کپواڑہ/شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برفباری کی موسمی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع پولیس کپواڑہ نے جمعرات کو عوام کے لیے موسمی حالات اور برفباری سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔جاری کردہ ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہونے، بجلی کی فراہمی متاثر ہونے، برفانی تودے گرنے اور حدِ نگاہ میں کمی جیسے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
پولیس نے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ سیاحوں اور ٹریکنگ کرنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ برف سے ڈھکی سڑکوں پر گاڑیاں احتیاط سے چلائی جائیں اور ضرورت کے مطابق ٹائروں پر سنو چینز کا استعمال کیا جائے۔ لوگوں کو برفانی تودے گرنے کے خدشے والے ڈھلوان علاقوں اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھیں اور ضلع انتظامیہ و پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔ضلع پولیس کپواڑہ نے عوام کی سہولت اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کے لیے مختلف پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں کے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔
ہیلپ لائن نمبر:
– ایس ایچ او کپواڑہ: 7051404914
– ایس ایچ او ٹریہگام: 7051404916
– ایس ایچ او کرالپورہ: 7051404918
– ایس ایچ او کرناہ: 9596556287
– ایس ایچ او لولپورہ: 7051404920
– ایس ایچ او سوگام: 7051404922
– ایس ایچ او بازار: 7051404926
– ڈی او ڈرگمولہ: 7051404927
– ڈی او کلاروس: 7051404930
– ڈی او ہتمولہ: 7051404928
بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع پولیس کپواڑہ، ضلع انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کر رہی ہے تاکہ عوام کی حفاظت اور بروقت امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں