جنگلی علاقے میں صرف چپس کھا کر 6 دن گزارنے والا لاپتا لڑکا

آسٹریلیا کے جنگلی علاقے میں چھ دن گزارنے اور صرف چپس کھا کر زندہ رہنے والے لاپتا لڑکے کی جان بچالی گئی۔

کے مشرق میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے ‘والہالا’ کے قریب پہاڑوں میں اپنے ایک دوست کے ساتھ کیمپنگ کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس علاقے کے دشوار گزار جنگلی حصے آسٹریلیا کے سب سے خطرناک سانپوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

ولیم کچھ مزید سامان لینے گیا تھا اس وقت اس نے صرف شارٹس (نکر) اور کام والے جوتے پہن رکھے تھے اور اس کے پاس اپنا موبائل فون بھی نہیں تھا۔

وہ ایک اونچی چٹان سے پھسل کر نیچے ایک دور دراز کھائی میں جا گرا جہاں سے کیمپ سائٹ تک واپس آنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

یہ وہ حیرت انگیز لمحہ ہے جب چھ دن تک صرف چپس کے ایک پیکٹ پر گزارا کرنے والا لاپتا نوجوان کو بچا لیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 17 سالہ ولیم جو آسٹریلیا کے جنگلی علاقے میں لاپتا ہو گیا تھا، ریسکیو ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا۔

جب اسے ایک گہری کھائی میں ڈھونڈا گیا تو وہ دھوپ کی شدت سے جھلس چکا تھا اور بھوک سے نڈھال تھا، اس حالت میں بھی اس نے خوشی کے مارے فضا میں مکے لہرائے لیکن جب پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے بحفاظت نکال کر اس کی والدہ سے ملایا گیا تو والدہ نے اسے کہا کہ اسے "زندگی بھر کے لیے گھر میں نظر بند ” کر دیا گیا ہے۔

یہ نوجوان 6 نومبر کو اپنے کیمپ سائٹ سے بھٹک گیا تھا جس کے بعد وہ چٹان سے نیچے گر گیا اور ایسی جگہ پھنس گیا جہاں سے مدد حاصل کرنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

ولیم کی والدہ الزبتھ بارکلے نے صحافیوں کو بتایا کہ ملنے کے بعد انہوں نے ولیم کو سخت تنبیہ کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے سے کہا ہے کہ "اب دوبارہ کبھی ایسا مت کرنا اور اب تم میری نظروں سے کبھی دور نہیں جاؤ گے، تم نے تو مجھے بری طرح ڈرا دیا تھا، ہاں اب تم گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہو۔

والدہ الزبتھ نے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں کہ وہ زندہ سلامت ہے۔

انہوں نے مذاقاً کہا کہ اب وہ کبھی گھر سے باہر نہیں جائے گا، اسے زندگی بھر کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں