جھوٹے الزامات کا کیس، فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی سیشن کورٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے دائر استغاثہ کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت میں مبشر لقمان کی جانب سے محمود بھٹی کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے سے متعلق دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محمود بھٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں