کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار 700 روپے کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ بجٹ تقریر کے مطابق موجودہ 37 ہزار روپے ماہانہ کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار 700 روپے ہو جائے گی۔ مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس میں کمی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برآمدی شعبے کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ انکم پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت مارک اپ کی شرح 19 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کردی گئی مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ 27-26 میں سپر ٹیکس میں ریلیف، متعدد کمپنیوں کیلئے خاتمے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے منافع کمانے والی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والی کمپنیوں کیلئے سپر ٹیکس کی شرح 10 مزید پڑھیں

آئی ٹی برآمدات پر رعایتی ٹیکس برقرار، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع

وفاقی حکومت نے آئی ٹی شعبے کو ریلیف دیتے ہوئے آئندہ مالی سال کیلئے آئی ٹی برآمدات پر 0.25 فیصد رعایتی ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت کے استحکام کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ، کسانوں کیلئے 300 ارب کے قرضے، ای بائیکس اور ای رکشوں کیلئے سبسڈائزڈ فنانسنگ کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرخیزی پروگرام کے تحت 7 لاکھ 50 ہزار کسانوں کو 300 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے چھوٹے کاروباروں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے بھی آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید پڑھیں

تعلیم اور صحت کیلئے اربوں روپے مختص، متعدد ادویات کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت عامہ کیلئے 25.1 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کیلئے 46 ارب روپے اور تعلیم کے شعبے کیلئے 26.3 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ انسانی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے مزید پڑھیں

معیشت چیلنجز کے باوجود رواں مالی سال میں مستحکم رہی، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اندرونی اور بیرونی مسائل کے باوجود رواں مالی سال کے دوران مستحکم رہی اور مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو تین اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے ملک کی مزید پڑھیں

قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کیلئے3669ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل نے متفقہ طور پر آئندہ مالی سال کے لئے تین ہزار چھ سو انہتر ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک ہزار ارب روپے، سالانہ صوبائی مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کا ڈجیٹل ادائیگی خدمات پر صارف کے تجربے سے متعلق ملک گیر سروے کا آغاز

اسٹیٹ بینک نے ڈجیٹل ادائیگی کی خدمات پر صارف کے تجربے سے متعلق ملک گیر سروے کا آغاز کر دیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان بھر میں "ڈجیٹل ادائیگی کی خدمات پر صارف کا تجربہ” کے موضوع پر ایک ملک گیر سروے شروع کیا ہے تاکہ ان خدمات کے صارفین سے مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے 2026-2029ء کے لیے پہلا ریسرچ ایجنڈا جاری کر دیا

بینک دولتِ پاکستان نے 2026-2029ء کے لیے اپنا پہلا تحقیقی لائحہ عمل (ریسرچ ایجنڈا) جاری کر دیا ہے۔ یہ ریسرچ ایجنڈا ایک ایسے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی اور ملکی معاشی منظرنامے میں اسٹیٹ بینک کی تحقیقی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، جسے تیز رفتار تکنیکی ترقی، بار بار آنے والے رسدی دھچکوں، موسمیاتی تبدیلی، مزید پڑھیں