ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

نئی قیمت کا اطلاق ابھی رات 12 بجے سے ہوگا۔

قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ خطے بھر میں تیل کی قیمتیں غیر معمولی سطح تک پہنچ چکی ہیں، جس کے باعث عام شہری کو نئے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے مالی وسائل محدود ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان میں عام آدمی کن حالات میں گزر بسر کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے دنیا کی بڑی اور مضبوط معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں