ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی قیمتوں کا اثر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر ان کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ضروری تھا جس کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت 458.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 520.35 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے معاشرے کے غریب اور متوسط طبقے کے تحفظ کے لیے "ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام” نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں موٹر سائیکل سواروں کو تین ماہ تک 100 روپے فی لیٹر رعایت ملے گی، جس کی حد 20 لیٹر ماہانہ ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو فصل کی کٹائی میں مدد کے لیے پندرہ سو روپے فی ایکڑ کی ادائیگی کی جائے گی۔

شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں، ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں اور پبلک سروس بسوں کو بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

کم آمدنی والے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کیلئے پاکستان ریلوے کو بھی مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں