سعودی وزیر خارجہ کا افغانستان کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غربت اور بھوک سے نبرد آزما افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے افغانستان کے لیے مزید پڑھیں

بائیوسیفٹی کیلیے کرکٹ ویسٹ انڈیز ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے، صدر کرکٹ ویسٹ انڈیز

لاہور: 16ماہ کی محفوظ کرکٹ کے بعد بائیوببل ٹوٹنے پر کیریبیئنز دل شکستہ ہیں جب کہ بورڈ کے صدر رکی سکیرٹ کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں انٹرنیشنل ٹور کرنے والی پہلی ٹیم ہماری تھی۔ صدرکرکٹ ویسٹ انڈیز رکی سکیرٹ کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں انٹرنیشنل سرگرمیوں کی بحالی کیلیے مزید پڑھیں

سعودی عرب: اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا

ریاض: عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں ڈالر کی گھٹتی قدر سے ترسیلات زر میں کمی واقع

کراچی: دبئی میں حوالہ کا کام کرنے والے ڈالر 187 سے 189 پاکستانی روپے (پاکستان میں ڈالر کی قیمت کی نسبت 3 سے 4 فیصد زائد) میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے آنے والی باضابطہ ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعے کے روز پاکستان میں اوپن مزید پڑھیں

افغان عوام کی مدد کرنا او آئی سی کی مذہبی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فغانستان گزشتہ 40 سال سے مشکلات کا سامنا کرتا رہا ہے اور اگر دنیا نے اس وقت کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو افغانستان میں سب سے بڑا انسانی بحران دیکھنا پڑے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا مزید پڑھیں

کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے کیسز آخری تین دن میں دگنے ہوئے ہیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہی ہیں اور آخری تین دن میں اس کے کیسز دگنے ہوگئے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’اومیکرون‘ پر اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 18 دسمبر تک کورونا مزید پڑھیں

ترک وزیر خارجہ کی افریقی ہم منصبوں سے بات چیت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے استنبول میں منعقدہ تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ کے ایک حصے کے طور پر ترکی میں اپنے کچھ ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹس میں، وزیر چاوش اولو نے لکھا ہے  کہ انہوں نے زیمبیا کے وزیر تجارت اور صنعت چپوکا ملنگا، تیونس کے وزیر مزید پڑھیں

ترکی افریقی یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، لبیائی وزیر خارجہ

لیبیائی وزیر خارجہ  نجلا منگوش  کا کہنا  ہے کہ ترکی سیاسی،  اقتصادی  اور تجارتی شعبہ جات میں افریقی  یونین  کا شراکت دار ہے۔ لیبیا  کے دفتر ِ خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  استنبول میں منعقدہ تیسرے ترکی۔افریقہ سربراہی اجلاس میں شریک وزیر خارجہ  منگوش کے بیانات  کو جگہ دی ہے۔ سربراہی مزید پڑھیں

غریب ممالک میں غربت کا سبب کرپٹ حکمران ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ممالک میں غربت کا سبب کرپٹ حکمران ہیں، کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے، اکثر لوگ پیسہ کمانے کیلئے سیاست کا رخ کرتے ہیں، ہمارا مقابلہ دو خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں، بھٹو اور شریف خاندان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔  مزید پڑھیں