کراچی: سندھ حکومت نے کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے ریجنل ڈائریکٹر سے کالجز کے نام بطور تجویز طلب کرلے۔ ایکسپریس کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ایکنک نے 32 کلومیٹر طویل پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی
پشاور: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے 32 کلو میٹر پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی۔ پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر سے پشاور شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، یہ بائی پاس گزشتہ کئی ادوار سے التوا کا شکار تھا، ایکنک نے 157 ایم وی مدین بجلی گھر اور 88 ایم وی گبرال مزید پڑھیں
پی پی کرپشن میں رعایت کیلئے سندھ کے جزیرے وفاق کو دے رہی ہے، جماعت اسلامی
کراچی: جماعت اسلامی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن میں رعایت کے لیے سندھ کے جزیرے وفاق کو دے رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ جزیرے تاریخی مزید پڑھیں
پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل
اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، جلسہ اب کوئٹہ میں 11 اکتوبر کے بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب مزید پڑھیں
قائد آباد سے لاپتا کمسن بچی بازیاب، ملزمان باپ بیٹا گرفتار
کراچی: قائد آباد پولیس نے گلشن بونیر میں آپریشن کے دوران باپ بیٹے کو گرفتار کرکے چار روز سے لاپتا 5 سالہ کم سن بچی کو بازیاب کرالیا۔ قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان مزید پڑھیں
سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں کو مہینہ گزر گیا، لاکھوں بے گھر خاندان آج بھی امداد سے محروم
کراچی: سندھ میں ریکارڈ بارشوں اور بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت نے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ نہیں کیا اور نہ ہی لاکھوں بے گھر خاندانوں کی مدد کی جاسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 29 اگست کو کراچی کے چھ اضلاع سمیت میرپور مزید پڑھیں
ڈگری،چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری پریشان
ڈگری(نمائندہ جسارت)ڈگری میں بڑھتی ہوئی چوری اور رہزنی کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار۔شہر میں چوروں رہزنوں کا ٹولہ سرگرم۔اتوار کے روز پولیس اسٹیشن ڈگری کی حدود میں چمبڑ روڈ نزد بادل شاہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کار سوار اورنگزیب آرائیں سے مزید پڑھیں
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، خیبر پختونخا نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 6رنز سے شکست دے دی۔ 201 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بناسکی۔23 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز کے پویلین واپس لوٹنے پر کریز مزید پڑھیں
عوام کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلیے ساتھ دیں‘ امیر مقام
دیر بالا(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک پر چوروں اور لٹیروں کا قبضہ ہیں۔ عوام ان کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے لیے مسلم لیگ (ن )کا ساتھ دیں۔مسلم لیگ (ن )کے ضلعی صدر نثار خان وردگ کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب مزید پڑھیں
غیر قانونی طورپر ایران جانیوالے300پاکستانی گرفتار
چاغی (آئی این پی) ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 3سو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی حکام نے مزید 300پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مزید پڑھیں