پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی بساط بچھا دی ہے۔ رات گئے اسپیکر ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں پارٹی قیادت نے صوبے کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
امریکی ناظم الامور کی عطا تارڑ سے ملاقات، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امریکی ناظم الامور نے ملاقات کے دوران مزید پڑھیں
آئی ایم ایف و ورلڈ بینک اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے وزیر خزانہ امریکا روانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 6 روزہ اس دورے کے دوران ان مزید پڑھیں
ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی
کراچی: بین الاقوامی سطح پر کموڈٹیز کی گھٹتی ہوئی قیمتوں اور طلب کی نسبت رسد بڑھنے سے ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے ذیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ مزید پڑھیں
کراچی؛ شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار اہلیہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے اورنگی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمے میں گرفتار مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفے کے باعث حکومتی امور رک گئے
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی
لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سیرین ائیر لائن کی ٹکٹ خریدنے والے مسافر گزشتہ مزید پڑھیں
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر اچانک حملہ کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید پڑھیں
دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں انٹیلیجنس معلومات پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہوتی ہیں، پاکستان ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی واحد اور واضح درخواست افغانستان سے یہی ہے مزید پڑھیں