تل ابیب:شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) ترجمان نے 3 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریا 387 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
غزہ میں انسانی تباہی دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی، چین
بیجنگ:چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی چین مشرقِ وسطی میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت مزید پڑھیں
بھارتی کشمیر: قانون ساز اسمبلی پانچ سال سے غیر فعال، انتخابات کیوں نہیں ہو رہے؟
No media source currently available
حماس کی قید سے اسرائیلی شہریوں کی رہائی قریب ہیں، وزیراعظم قطر
دوحا: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ حماس کی قید سے اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے معاہدے کو فی الحال کچھ معمولی مسائل کا سامنا ہے، جو چیلنجز باقی رہ گئے ہیں وہ عملی اور لاجسٹیکل ہیں۔ قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مزید پڑھیں
امریکا غزہ میں نسل کشی روکنے کیلیے فوری مداخلت کرے، فلسطینی صدر
بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ میں بائیڈن کو فون کر رہا ہوں، جن کی بین الاقوامی حیثیت اور اسرائیلی حکام مزید پڑھیں
اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری: 2 صحافیوں سمیت 37 فلسطینی شہید
بیت المقدس : غزہ پر صہیونی فوجیوں کی 44روز سے وحشیانہ بمباری جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرکے 37 فلسطینیوں کو مزید شہید کردیا ، جس میں 2صحافی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور اقوام متحدہ کی جانب سے عارضی قائم مزید پڑھیں
صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری جاری: شہدا کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز
غزہ پر صہیونی فوجیوں کی 44روز سے وحشیانہ بمباری جاری ہے، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی، جس میں 5 ہزار 7 سو70 بچے اور 3 ہزار 7سو77خواتین شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور اقوام متحدہ کی جانب سے عارضی قائم کردہ مزید پڑھیں
اسرائیلی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کی بھرپور جوابی کارروائیاں
بیروت:اسرائیلی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کی بھی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، المنارا میں اسرائیلی فوج پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے لبنان اسرائیل سرحد پر المنارا کی بستی میں موجود اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس سے لڑائی مزید پڑھیں
دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے
لندن: اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ،برطانیہ، فرانس، جرمنی، یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق لبنان، بحرین اور یمن مزید پڑھیں
جنوبی کوریا کے ہسپتال میں آتشزدگی، 38 مریض زخمی
سیئول:جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی سے 38مریض جھلس کرزخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سیئول سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک 6منزلہ ہسپتال میں آتشزدگی سے 38افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں آتشزدگی کے وقت مزید پڑھیں