تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں نرمی کرنے کا مطالبہ

 اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ عید تک کاروباری اوقات میں حکومت کی طرف سے عائد پابندی ختم کی جائے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ  نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئے وفاقی حکومت سے پورے ملک میں عید تک کاروباری اوقات کار میں پابندی ختم کرنے کا مزید پڑھیں

کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پر واقع نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے اوپر قائم کثیر المنزلہ متاثرہ عمارت سمیعہ برج ویو کو رہائش کے قابل قرار دے دیا گیا۔ جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جیل چورنگی پر واقع عمارت کا مکمل جائزہ لیا اور اس بارے میں کہا کہ مزید پڑھیں

عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے راولپنڈی میں بغیر اجازت ریلی نکالی جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے راولپنڈی میں اجازت لیے بغیر ریلی نکالی جس مزید پڑھیں

100 روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کے نام کا املا غلط ہونے کا انکشاف

کراچی: وفاقی محتسب نے بزرگ شہری کی جانب سے 100 روپے کے نوٹ پر موجود دو غلطیوں کی نشاندہی کے بعد اسٹیٹ بینک کو فوری طور پر خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے  75 سالہ محمد محسن نے 100 کے نوٹ پر بابائے قوم محمد علی جناح کا نام اور اس کے پیچھے مزید پڑھیں

پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید کی چاند رات تک عوام اور تاجر برادری کے لئے بازار اور مارکیٹیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے اعلان مزید پڑھیں

کراچی میں اتوار سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو برسات نہ ہونے کے بعد ایک بار پھر اتوار سے 5 جولائی تک شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی مزید پڑھیں

عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کو واضح کیا  ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب انہیں پاکستان پر اعتبار نہیں ہے۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 167 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے مزید پڑھیں

چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کا رپورٹر شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش مزید پڑھیں

وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے 50 ہزار تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر مزید پڑھیں

برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ

لاہور: برطانوی سکھ فوجیوں کے ایک وفد نے رواں ہفتے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مذہبی مقامات سمیت پاک بھارت واہگہ بارڈر اوردیگرتاریخی مقامات کا دورہ کیا۔  برطانوی سکھ فوجیوں کے ایک 12 رکنی وفد نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گورودواہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور گورودوارہ دربارصاحب کرتارپورکا دورہ کیا ہے، ننکانہ صاحب سکھ مزید پڑھیں