ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان مولا جٹ فلم چلارہا ہے لیکن ان کا گنڈاسہ نہیں چلے گا شیخ رشید

نااہل آدمی اپنے بیانیے کی وجہ سے انجام کو پہنچ گیا
لگتا ہے نواز شریف ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، انٹرویو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا برا وقت شروع ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مولاجٹ فلم چلارہا ہے لیکن ان کا گنڈاسا نہیں چلے گا۔45 دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر پارٹی صدارت سے نااہل ہوا تو پھر سینیٹ ٹکٹس کی تقسیم کا معاملہ بھی اٹھنا چاہئے۔ نااہل آدمی اپنے بیانیے کی وجہ سے اپنے ہی انجام کو پہنچ رہا ہے۔ شریف خاندان کا رویہ زیادہ دیر چلتا دکھائی نہیں دے رہا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں بڑا دھچکا لگا۔ وزیراعظم کا ایل این جی کیس پر چیلنج قبول کرتا ہوں۔ 7 دنوں میں نیب میں معاملہ اٹھائوں گا میرے پاس بہت ساری دستاویزات موجود ہیں۔ شریف خاندان حکومت اپوزیشن کررہے ہیں۔ چاہ بہار و دکم بندرگاہ کا معاہدہ ہوگیا اس کے پیچھے بھی نواز شریف ہے۔ لگتا ہے نواز شریف دماغی توازن کھو بیٹھے ہیںخاندان سمیت جیل جارہا ہے اس کی ساری تحریکیں سزا بچائو اپنی پارٹی کی چلارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں