ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کردیا،ن لیگ کا بچنا مشکل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی عدالت مخالف سرگرمیوں کے خلاف اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کروں گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں اور عوام کی عدالت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عدالت مخالف سرگرمیوں کے خلاف اسلام آباد میں لوگوں کو اکٹھا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ قوم پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد میں یہ بتانے کے لیے بھی شو کروں گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر پابندی لگ چکی ہے اور نواز شریف اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد کے ساتھ عدالت جائیں گے اور جب بھی یہ کیس سنا جائے گا تو شہباز شریف کا بھی مجھے کیوں نکالا جیسا حال ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قطری خط کے جھوٹ پر نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہیے تھا کیوں کہ کیس اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب کہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی فراڈ تھی جو کہ جعلسازی تھی اور اس کی بھی سزا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں