
ججز نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوا زشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا
نوا زشریف آپ جیت گئے ٗ عدلیہ نے آپ کی سچائی کی گواہی دیدی ہے ٗ ٹویٹ پر پیغام
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی، رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اب ووٹ کی طاقت سے عوامی عدالت میں جائینگے، حکومت نے مشکلات کے باوجود قومی مفاد کو ترجیح دی، ترقی کا سفر جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120 کے علاقہ بند روڈ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے ریڑھی والے سے پکوڑے کھائے اور بطور انعام اسے ایک ہزار روپے انعام بھی دیا۔ مریم نواز شریف نے ذمہ داران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء مریم نواز نے دل کے مریض ایک اور بچے کو مفت علاج کیلئے اس کے والدین سے اپیل پر لاہور بلوایا ہے، اخراجات خود برداشت کریں گی۔ علاج شریف میڈیکل اسپتال میں کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی و رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آپ جیت گئے ملک کے اعلیٰ ادارے آپ کیخلاف نہیں بلکہ آپ کی سچائی کی گواہ دے رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف آپ جیت گئے ہیں،ایک اور ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ججز نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا‘‘۔