اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پارٹی صدارت سے نام نکال دیاہے ۔اس ضمن میں قائم مقام سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے صدر کی نشست 28جولائی سے خالی قرار دیدی گئی ہے۔پارٹی سربراہ کی تقرری کے لئے جلد انتخاب کیا جائے۔
