ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی میرا نام بھی مجھ سے چھین لو، نواز شریف

اقامہ کو جواز بنا کر مجھے وزارت اعظمیٰ سے محروم کیا گیا، سپریم کورٹ کے تمام فیصلے میری ذات کے گرد گھومتے ہیں، نااہل وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں نے جذباتی انداز میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) میاں محمد نواز شریف نے آج صبح احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پہلے اقامہ کو جواز بناکر وزارت عظمیٰ سے محروم کیا گیا اب پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار بھی چھین لیا گیا اور اس کیلئے بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرا نام بھی چھین لیا جائے۔ وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت تو چھین ہی لی گئی ہے۔ اگر قانون کی کسی شق یا ڈکشنری دیکھ کر مجھ سے میرا نام بھی چھین سکتے ہیں تو چھین لو انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے انتقام کے تحت کئے جارہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے میری ذات کے گرد گھومتے ہیں علاوہ ازیں آج صبح جب نواز شریف مریم اور کیپٹن (ر) صفدر پیشی کیلئے احتساب عدالت میں پہنچے تو وہاں ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے بعد نوازشریف کے استقبال کیلئے آنے والے رہنمائوں اور کارکنوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے جذباتی انداز میں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔ کارکنوں نے عدلیہ اور نیب الیکشن کمیشن کیخلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ کارکنوںمیں سخت اشتعال پایا گیا۔ نوازشریف پر پھول نچھاور کئے گئے دریں اثناء نواز شریف کی جانب سے حاضری استثنیٰ کیلئے آج دوربارہ درخواست دائر کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں