جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹیلی مواصلات کی معطلی کے واقعات پیش آئے
سری نگر (ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی مواصلات پر پابندی، جو آرٹیکل 370 کی منسوخی سے ایک دن قبل ، 4 اگست کو عائد کی گئی تھی ، یہ بھارت میںپچھلے چار برس میں چوتھا سب سے طویل دورانیہ ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2016 کے بعد سے مواصلات کے شٹ ڈاؤن کے مجموعی طور پر 183 واقعات ریکارڈ کئے گئے ، جو بھارتی اور اس کے مقبوضہ علاقوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔ راجستھان کا نمبر دوسرا ہے جس میں 43 دفعہ مواصلات کو معطل کیا گیا ۔ اگست 2019 تک جموں و کشمیر میں مواصلاتی شٹ ڈاؤن کے 67 واقعات پیش آئے۔
زیادہ تر واقعات میں ، شٹ ڈاؤن کی سرکاری وجہ "عوامی حفاظت یا احتیاطی اقدام” تھی۔ 2016 سے اگست 2019 کے درمیان 108 شٹ ڈاؤن کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ممتاز کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد جولائی 2016 اور جنوری 2017 کے درمیان جموں و کشمیر میں سب سے طویل بند ش 6دن رہی۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد نومبر 2016 میں پوسٹ پیڈ سروسز بحال کردی گئیں ، لیکن پری پیڈ سروسز جنوری 2017 تک محدود کردی گئیں۔
عالمی سطح پر ، بھارت میں سب سے زیادہ مواصلات کی بندش کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جنوری 2016 سے جون 2018 کے درمیان 160 شٹ ڈاؤن ریکارڈ کیے گئے تھے۔ ہندوستان کے بعد ، ایتھوپیا کا نمبر ہے جہاں دسمبر 2017 اور اپریل 2018 کے درمیان 110 دن تک طویل ترین شٹ ڈاؤن دیکھنے میں آیا۔