ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹ کی وجہ سے سول سکریٹریٹ کے ملازمین پریشان


نئے انتظامی سیٹ اپ کے تحت پہلے ‘دربار موو’ کی تیاریاں
سری نگر، 18اکتوبر (ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے دوران کشمیر میں سول سکریٹریٹ کے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق اگرچہ سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں کچھ حد تک کام کاج ہورہا ہے اور اس وقت بھی ملازمین دفاتر میں کام کاج میں مصروف ہیں لیکن موجودہ صورتحال کے دوران وادی کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اورملازمین کو دفاتر پہنچنے اور گھر واپس لوٹنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سول سکریٹریٹ کے ملازمین پریشان سول سکریٹریٹ اور’ دربار مو و’سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ ‘دربار موو’ کی منتقلی کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد 4 نومبر کو جموں میں دوبارہ کام کاج شروع کریں گے۔
ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ‘دربار موو’ روایت کی بنیاد1872 میں ڈوگرہ راج کے اس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے رکھی تھی۔ سرما میں حکومت سرمائی دارالحکومت جموں منتقل ہوجاتی ہے اور گرما میں حکومت گرمائی دار الحکومت سرینگر میں اپنا کام کاج کرتی ہے۔ چھ چھ ماہ بعد ایک جگہ سے دوسری جگہ حکومت کی اس منتقلی کو’ دربار مو و’کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا ‘دربار موو’ ہوگا۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ‘دربار موو’ سے منسلک ہفتے کے پانچ روز کام کرنے والے دفاتر26 اکتوبر کو سرینگر میں دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد بند ہوں گے جبکہ ایسے دفاتر جن میں ہفتے کے چھ روز کام کاج جاری رہتا ہے۔ 28 اکتوبر کو ‘دربار مو و’کے سلسلے میں بند ہوں گے۔
حکم نامے کے مطابق یہ تمام دفاتر جموں میں 4 نومبر سے دوبارہ کھل کر معمول کا کام کاج شروع کر دیں گے۔
ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ایس آر ٹی سی کی طرف سے مختلف دفاتر کے ریکارڈ کو سرینگر سے جموں لے جانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے معقول تعداد میں ٹرک دستیاب رکھے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں