ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کا مشرق وسطیٰ کے امریکانا گروپ سے معاہدہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ریسٹورینٹس گروپ امریکانا نے پنجاب سے ہنر مند افراد کو ملازمتیں دینے کے لیے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے.

معاہدے کے تحت گروپ کے امریکانہ گروپ کے تحت چلنے والے 1800 ریسٹورینٹس میں پنجاب سے افراد بھرتی کیے جائیں گے.

امریکانا گروپ کی چیف پیپل آفیسر سائی گاندھی اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او جواد خان نے شارجہ، دُبئی میں معاہدے پر دستخط کیے.

معاہدے کے تحت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے افرادی قوت پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے اور تربیت یافتہ افراد کو امریکانا گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں قائم ریسٹورینٹس کے لیے بھرتی کیا جائے گا.

چیف پیپل آفیسر سائی گاندھی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع میسر آئے گا.

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او جواد خان نے اس موقع پر کہا کہ عالمی شہرت یافتہ کاروباری گروپس کے ساتھ ایسے معاہدات کیے جارہے ہیں جس کا مقصد پنجاب میں ہنر مندی کی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کو بیرون ممالک ملازمت کے مواقع میسر آئیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں