ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمعون کی ’درج‘ ناکام اور فلم ’کاف کنگنا‘ نے میلہ لوٹ لیا

 کراچی: ہدایت کار خلیل الرحمان کی فلم ’کاف کنگنا‘ نے شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کو پردے پر مات دے دی۔

آدم خور بھائیوں کی غیر انسانی کارروائی پر بنائی گئی ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن ان کے مقابلے میں اسی دن ریلیز ہونے والی ہدایت کار خلیل الرحمان کی فلم ’کاف کنگنا‘ متاثر کن بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمعون عباسی کی ’درج‘ اور فلم ’کاف کنگنا‘ میں ٹکراؤ

فلم ’درج‘ اور ’کاف کنگنا‘ کی ریلیز سے قبل ہی کہا جارہا تھا کہ ایک ہی دن ریلیز ہونے کی وجہ سے ان فلموں کا بزنس متاثر ہوگا لیکن سب کو فلم ’درج‘ کا انتظار تھا کیوں کہ یہ پاکستان کی روایتی فلموں سے ہٹ کر بنائی گئی تھی تاہم مداحوں نے ’کاف کنگنا‘ کو دیکھنے کو ترجیح دی۔

فلم ’درج‘ باکس آفس پر 2 دن میں صرف 25 لاکھ روپے کماسکی لیکن اس کے مقابلے میں فلم ’کاف کنگنا‘ 2 دن میں 39 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے فلم ’دُرج‘ کے چند متنازع سین کاٹنے کے بعد پاکستان بھر میں ریلیز کی اجازت ملی تھی جس کی وجہ سے اس کی تاریخ میں بھی تبدیلی کی گئی اور فلم 18 اکتوبر کے بجائے 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں