
میئر کراچی کو بااختیار کرنا ہوگا‘ مقدمہ درج کرنا کچرے کے مسائل کا حل نہیں ‘عمران اسماعیل
پاکستان کا108 ویںنمبر پر آنا سندھ حکومت کی بہتر کارگردگی کی وجہ سے ممکن ہوا‘مرتضیٰ وہاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی میئر کراچی وسیم اختر کے ہمنوا بن گئے۔گورنر ہاؤس کراچی میں عمران اسماعیل سے چین کے شہر جنگ ڈو کے ڈپٹی میئر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ میئر کراچی کو بااختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کرنا کچرے کے مسائل کا حل نہیں ہے۔گورنر سندھ نے جنگ ڈو کے ڈپٹی میئر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔عمران اسماعیل نے چینی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ اختیار کا نہیں نیت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سہولت دینے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان کا ایک سو آٹھویں نمبر پر آنا سندھ حکومت کی بہتر کارگردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔