اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وجاہت کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفیکیشن کی معطلی تو ابھی آغاز ہے،ابھی اور بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔آنے والے ہفتوں میں اور بہت کچھ ہو گا۔چیزیں افراتفری کی جانب بڑھیں گی خاص طور پر حکومت کے لیے معاملات انتشار پیدا کریں گے۔وجاہت کاظمی نے کہا میں نے اس طرف دس دن پہلے ہی اشارہ دیا تھا۔اس سے قبل کیے گئے ٹویٹ میں وجاہت کاظمی نے کہا تھا کہ پاکستان کے سیاسی پردے کے پیچھے سخت چیزیں چل رہی ہیں اور آنے والی ہفتوں میں بہت بڑی حیرت انگیز خبریں سامنے آنے کی امید ہے۔کھیل سخت ہوتا جا رہا ہے جب کہ حکومت کے لیے بھی مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔طوفان کے ہر چیز کو ہلا دینے سے پہلے ایک خاموشی موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- جی ٹی اے 6 کے پی سی ورژن کی ریلیز، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی؟
- سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
- آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش موجود، نئے صوبوں کا معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا، خواجہ آصف
- عمان کی جانب سے انڈوں کی درآمد پر پابندی، نمکل کی پولٹری صنعت کو شدید نقصان، خصوصی برآمدی زون قرار دینے کا مطالبہ
- بی جے پی اور آر ایس ایس غیر مہذب، لالچی، ذات پرست اور مردانہ بالادستی کے حامی: راہل گاندھی
