کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت صدر اشرف غنی 51 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ’انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن‘ نے 28 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، صدر اشرف غنی کو 9 لاکھ 23 ہزار 868 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ 7 لاکھ 20 ہزار 990 یعنی 39 فیصد ووٹ ہی لے سکے جب کہ گلبدین حکمت یار 70 ہزار 243 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔الیکشن قوانین کے مطابق کسی بھی امیدوار کو حتمی نتائج سے پہلے کسی بھی قسم کی شکایت یا درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے، حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ پہلے انتخابی نتائج کی تاخیر پر تحفطات کا اظہار کرچکے ہیں، اسی طرح دیگر امیدواروں نے بھی انتخابی نتائج کے بار بار معطل ہونے پر اشرف غنی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- اینڈرائیڈ فونز میں نئی اپ ڈیٹ : حقیقت جان کر صارفین حیران
- اردن کے چرچ میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 34 زخمی
- آر بی آئی نے ‘ان فیڈنگ ورلڈ بینک’ کے خلاف عوام کو کیا خبردار، کہا کہ ادارے کے پاس بینکنگ لائسنس نہیں
- وزیر اعظم مودی نے یوم تاسیس پر آئی ٹی بی پی کے دلیر جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا
- کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ حتمی، وزارت کے خواہش مند لابنگ بند کریں: عمر عبداللہ
