عمر کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرکوٹ کی عدالت نے وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دینے کی کارروائی پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغوااور تشدد کے مقدمے میں کی ہے۔جیو ٹی وی نے عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے کر اخبارات میں مشتہر کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں حلیم عادل شیخ پر کنری شہر میں پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم حلیم عادل شیخ کو گزشتہ 3 ماہ سے عدالت میں پیشی سے غیر حاضر رہنے پرمفرور قرار دیا گیاہے۔ عدالت کی جانب سے عمرکوٹ ضلع کی عدالت سے مفرور 51 ملزمان کی تازہ فہرست میں حلیم عادل کا نام بھی شامل کرکے مشتہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس
- بھوپال میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کچرا کیفے‘، خشک کچرا دو اور کھانا لو
- ٹاٹا گروپ معاملہ پر راہل گاندھی کے بیان کو سیتارمن نے بنایا ہدف تنقید، جواب میں راہل نے داغ دیے 2 تلخ سوالات