تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے صنعت، تجارت اور کان کنی کے وزیر رضا رحمانی کو برطرف کرکے حسین مدرس خیابانی کو نیا وزیر وزیر صنعت ومعدنیات مقرر کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صدر حسن روحانی نے نئے وزیر صنعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاروں کی مارکیٹنگ کا نظم ونسق بھی سنبھالیں اور ایران میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے ساتھ قومی صنعت کو فروغ دیں اور تیل کے علاوہ دوسری برآمدات پرتوجہ مرکوز کریں۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومتی اداروں اور گاڑیاں بنانے والے نجی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں اور آرا کو استعمال کریں۔ دوسری جانب برطرف وزیر صنعت وتجارت رضا رحمانی نے کہا ہے کہ 6 مئی کو صدر کے پرنسپل سیکرٹری محمود واعظی نے دھمکی دی تھی کہ اگر پارلیمان وزارت تجارت کی تشکیل پرمتفق نہیں ہوتی تو آپ کو فورا استعفا دینا ہوگا۔ صدر حسن روحانی کو لکھے ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی جانب سے وزارت تجارت کی عدم تشکیل کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ پارلیمان کے ایسے کسی فیصلے کے جواب دہ ہیں۔ حکومت نے پارلیمان میں ایک درخواست دی تھی جس میں وزارت صنعت اور تجارت کو الگ لگ کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر پارلیمان نے یہ درخواست منظور نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس
- بھوپال میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کچرا کیفے‘، خشک کچرا دو اور کھانا لو
- ٹاٹا گروپ معاملہ پر راہل گاندھی کے بیان کو سیتارمن نے بنایا ہدف تنقید، جواب میں راہل نے داغ دیے 2 تلخ سوالات