لاہور(جسارت نیوز)ٹائیگرتائیکوانڈوکلب کی ’ ’بیلٹ پروموشن ‘ ‘تقریب فیروز پور روڈپر جنرل ہسپتال کے عقب میںواقع ٹائیگر تائیکوانڈوکلب میں منعقدہوئی ۔جس میں گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے دم خم کا مظاہرہ بھی کیا۔ٹیسٹ پاس کرنے والے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوںمحمد ریحان ،فائق کو یلیوبیلٹ ،رانیہ ،کلثوم ، احمد کو گرین بیلٹ ،دعاشرافت، مقین نیئرکو بلیو ،ادیبہ، عبیرہ ،عمر ،انس اور محسن کو ریڈ بیلٹ دی گئی۔ بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل سکول آف نے تائیکوانڈو کے جنرل سیکرٹری ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف)کوریانے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس اورسر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ٹائیگرتائیکوانڈوکلب کے ہیڈ کوچ علی ریاض بلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف) کوریااور خاور محمود بلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف)کوریا بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ماسٹر سید کرار عباس بلیک بیلٹ 6Th ڈان ( ڈبلیوٹی ایف)کوریا نے کہا کہ ٹائیگرتائیکوانڈوکلب لاہور شہر میںتائیکوانڈو کے کھیل کوگراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں سیلف ڈیفنس کا شعور اْجاگرکرکے اُن کی بہترین تر بیت کر رہا ہے، تائیکوانڈو کھیل کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان نسل اپنی حفاظت کر نے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوطی سمیت خود اعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے ۔ خاور محمود بلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف)کوریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عمل کے ذریعہ ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،کھیلو ں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نوجون نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس
- بھوپال میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کچرا کیفے‘، خشک کچرا دو اور کھانا لو
- ٹاٹا گروپ معاملہ پر راہل گاندھی کے بیان کو سیتارمن نے بنایا ہدف تنقید، جواب میں راہل نے داغ دیے 2 تلخ سوالات