کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی اور صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے ،جب کہ تخار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب صوبے خوست میں ایک مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 2 دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔دریں اثناءصوبے تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40 جنگجوﺅں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ادھر ترجمان طالبان نے پروان اور خوست میں مسجد اور نمازیوں پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس
- بھوپال میں کھلا ہندوستان کا پہلا ’کچرا کیفے‘، خشک کچرا دو اور کھانا لو
- ٹاٹا گروپ معاملہ پر راہل گاندھی کے بیان کو سیتارمن نے بنایا ہدف تنقید، جواب میں راہل نے داغ دیے 2 تلخ سوالات