خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 20 افراد کے زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں حکام کا کہنا ہے کہ خوف ناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سوڈان کے شمالی صوبے دارفور میں بس اور ٹرک کے تصادم کی مقامی انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔ مقامی ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ حادثہ شانگل توبایا نامی علاقے سے کچھ کلومیٹر دُور نیالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی کے علاقے میں جمعرات کی شام کو پیش آیا تھا، جس میں زخمی ہونے والے 20 کو اسپتال میں طبی امداد کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ اُس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جانے والی ایک بس چھوٹی گاڑیوں کو لے جانے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ پولیس کے مطابق تصادم کے فوراً بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جو بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنی۔ جھلس جانے والے کئی افراد کو شناخت کرنے کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا علم تاحال نہیں ہو سکا تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹ قرار دیدیا
- مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرھماکہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس