مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کی دوستی کی کوششوں اور عالمی برادری کی اسرائیلی جرائم پر مجرمانہ خاموشی نے فلسطینی مقدسات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے روکنا فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی سنگین پامالیوں کے مترادف اور فلسطینی مقدسات پر جارحیت کی ایک بدترین شکل ہے۔ حماس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے پینگیں بڑھانے والے ممالک اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی صہیونی دشمن کی حمایت اور مقدسات پر دست درازی کی مجرمانہ کوشش ہے۔ فوزی برہوم کے مطابق اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم اور مقدسات کے خلاف پالیسیاں فلسطینی قوم کو آزادی کے لیے جدو جہد سے نہیں روک سکتیں۔ حماس اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف اور آزادی کے حصول کے لیے جدو جہد سے دست بردار نہیں ہوگی۔ دریں اثنا حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اور انتظامیہ مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی سازش کررہی ہے۔ ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ ان کی جماعت غاصب صہیونیوں کی طرف سے مقدس مقام کی بے حرمتی کو ناکام بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹ قرار دیدیا
- مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرھماکہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس