کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹاپ کراٹیکا سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ کسی اور کھیل سے وابستہ ایتھلیٹس کو کوئی نہیں پوچھتا، کہیں فنڈنگ کیلئے جاتے ہیں تو یوں لگتا کہ بھیک مانگ رہے۔ نجی چینل کو انٹرویو میں ایشین اور کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے والے پاکستان کے ٹاپ کراٹیکا نے پاکستان میں دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کا حال بیان کیا اور جذباتی انداز میں کہا کہ اگر یہی حال رہا تو کھلاڑی کیسے محنت کریں گے؟ سعدی عباس نے کہا کہ صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت یا پھر نجی کمپنیاں،کرکٹ کے علاوہ کسی پر پیسہ لگانے کو کوئی تیار نہیں، جو کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں ، وہ کسی اولمپک کوالیفائرز پر 15،20 لاکھ کی اسپانسرشپ پر بھی تیار نہیں ہوتے،کہیں فنڈنگ کے لیے جائیں تو یوں لگتا ہے کہ بھیک مانگ رہے ہیں۔ایک سوال پر سعدی عباس نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر ہوتے تو زندگی کافی مختلف ہوتی، پاکستان سے نہیں بھی کھیلتے تو لیگز اور دیگر ایونٹس کھیل کر اچھا پیسہ بنالیتے۔سعدی عباس کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کیریئر اسٹارٹ کیا تو اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے دبئی سے پاکستان آتے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹ قرار دیدیا
- مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرھماکہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس