مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی وادیٔ الجوز میں شہید فلسطینی ایاد الحلاق کے گھر پر اچانک دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر نصب کیا گیا خیمہ اکھاڑ دیا گیا اور زبردستی گھر کی تلاشی کی آڑ میں موجود افراد پر تشدد کیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی اہل کاروں نے جمعرات کے روز کارروائی کی، جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اسرائیلی اہل کاروں نے 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دریں اثنا مغربی کنارے کے بڑے حصے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے صہیونی منصوبے کے خلاف طوباس کے علاقے میں احتجاج کیا گیا، جہاں قابض فوج نے حملہ کرکے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے۔ علاوہ ازیں قابض ریاست کی پولیس نے ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے 4 فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض اہل کاروں نے تلاشی کے نام پر کی گئی کارروائیوں میں 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وزارت اطلاعات نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹ قرار دیدیا
- مٹھی:ایمبولینس میں سلنڈرھماکہ اورآتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- غازی آباد: ’گلموہر گرینز سوسائٹی‘ کے 2 ٹاور منہدم کیے جائیں گے، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم
- مدھیہ پردیش: چیتے کو گولی مارے جانے کی تفتیش کے لیے ایس ٹی ایف تشکیل
- مرکز اور اتر پردیش میں ’تعلیم کے بدلے خون‘ کا کاروبار کرنے والے آدم خور برسراقتدار ہیں: کانگریس