لاہور (نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس میں بار بار طلبی نوٹس کے باوجود عدم پیشی پر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کاحکم دے دیا،عدالت نے عدم پیشی پر رابعہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیے۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس میں نامزد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ رابعہ عمران ملک سے باہر فرار ہو چکی ہے اور وارنٹ پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا، اس لیے عدالت رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیتی ہے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ تفتیشی افسر نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کے باہر اور دیگر مقامات پر نوٹس آویزاں کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’گورکھپور بچانے میں بی جے پی نے وارانسی کی دونوں سیٹیں گنوا دیں‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
- عدالتی کارروائی کی ویڈیو کے غیر مجاز استعمال پر سپریم کورٹ سخت، خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
- بی جے پی پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے، سی ای سی کی تقرری پر جے رام رمیش کا حملہ
- مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
- خواتین پہلوانوں کے الزامات کے درمیان برج بھوشن سنگھ کو بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ میں جگہ، فیصلے پر اٹھے سوالات