اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت روزگارکی فراہمی اورعدم مساوات کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دورمیں حکومت نے معاشی رکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود عوام اورکاروبارکومعاونت فراہم کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جوارجیوا کے خطے کے وزراء اور گورنرز اسٹیٹ بینکس کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشرق وسطی ، شمالی افریقا ، افغانستان اور پاکستان کے خطے کے وزراء اور گورنرزاسٹیٹ بینکس نے اس بات چیت میں حصہ کیا۔اجلاس میں خطے کی معیشتوں پر کورونا وائرس کے اثرات اوراس بحران سے نمٹنے کے لیے اپنائے جانے والے تجربات اور پالیسی و رہنما اصولوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وبانے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اورحاصلات کوگہنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان کی حکومت کو مالیاتی رکاوٹوں کاسامنا تھا اس کے باوجودوباکے بعد حکومت نے اپنے عوام اورکاروبارکو ممکنہ مدد اور معاونت کی فراہمی کی حکمت عملی اپنائی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ترقی کے لیے خطے کے شراکت دارممالک کے ساتھ مل کرمربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’گورکھپور بچانے میں بی جے پی نے وارانسی کی دونوں سیٹیں گنوا دیں‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
- عدالتی کارروائی کی ویڈیو کے غیر مجاز استعمال پر سپریم کورٹ سخت، خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
- بی جے پی پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے، سی ای سی کی تقرری پر جے رام رمیش کا حملہ
- مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
- خواتین پہلوانوں کے الزامات کے درمیان برج بھوشن سنگھ کو بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ میں جگہ، فیصلے پر اٹھے سوالات