اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورت بنانے کے لیے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی اس لیے بات کررہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان زبان استعمال کررہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر کی جانب سے مریم نواز پر کیے گئے ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’گورکھپور بچانے میں بی جے پی نے وارانسی کی دونوں سیٹیں گنوا دیں‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
- عدالتی کارروائی کی ویڈیو کے غیر مجاز استعمال پر سپریم کورٹ سخت، خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
- بی جے پی پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے، سی ای سی کی تقرری پر جے رام رمیش کا حملہ
- مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
- خواتین پہلوانوں کے الزامات کے درمیان برج بھوشن سنگھ کو بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ میں جگہ، فیصلے پر اٹھے سوالات