پشاور(جسارت نیوز)خیبر ازمرے کی ٹیم نے پختون خوا سپر لیگ کرکٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ارمان کرکٹ سٹیڈیم سربند میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں فاتح ٹیم نے لیگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میرپور آزاد کشمیر کی مسلم ہینڈز ٹیم کو 100 رنز سے شکست دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خیبر ازمرے کی ٹیم نے 152 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جواب میں مسلم ہینڈز کے بہترین بلے باز خیبر ازمرے کے خلاف زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔مسلم ہینڈز کی پوری ٹیم صرف 52 رنز بنا کر 13ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔حسن رضا 23, صدام 12 اور عثمان 9 رنز بنا سکے۔خیبر ازمرے کی جانب سے ساجد آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف پانچ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’گورکھپور بچانے میں بی جے پی نے وارانسی کی دونوں سیٹیں گنوا دیں‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
- عدالتی کارروائی کی ویڈیو کے غیر مجاز استعمال پر سپریم کورٹ سخت، خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
- بی جے پی پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے، سی ای سی کی تقرری پر جے رام رمیش کا حملہ
- مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
- خواتین پہلوانوں کے الزامات کے درمیان برج بھوشن سنگھ کو بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ میں جگہ، فیصلے پر اٹھے سوالات