ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈیا میں کورونا کی صورتحال ابتر،ریٹائرڈ فوجی ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر بلانے کا فیصلہ

انڈیا نے کورونا وائرس کی ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر سابق فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈیا میں ریکارڈ کیسز اور ہلاکتوں کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ زور بھی پکڑنے لگا ہے۔
خبر رساں ادارےالقمرآن لائن نے انڈین وزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ آرمی کے تقریباً 400 ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔  بیان کے مطابق آرمی کے دیگر ڈاکٹرز کی خدمات بھی آن لائن طبی مشوروں کے لیے حاصل کی گئی ہے۔۔
انڈیا میں ہر دوسرے یا تیسرے دن روزانہ کیسز اور ہلاکتوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آ رہی ہے
کئی انڈین ریاستوں نے گذشہ مہینے سے کورونا پر قابو پانے لیے لیے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے جبکہ دیگر نے عوامی نقل و حرکت پر پابندی، سینما، ریستوران، بارز اور شاپنگ مالز بند کر رکھا ہے۔
لیکن وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کریں جس طرح پہلی لہر کے دوران کیا گیا تھا۔
انڈین میڈیا ایسوسی ایشن نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ پہلے سے اعلان کرکے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نریندر مودی کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت دینے اور بڑے پیمانے پر الیکشن ریلیاں منعقد کرنے پر بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں