طالبان کے جنگجو افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کی صبح کابل میں جنگجوؤں کے داخلے کی خبر کے بعد ہی شہر کی صورتِ حال بہت کشیدہ رہی۔ سڑکوں پر سناٹا رہا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔ کابل کی سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر امریکہ کے سفارت خانے پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے سفارتی عملے کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ طالبان سے عبوری حکومت کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں اور پرامن طریقے سے انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی اپنے نائب امر اللہ صالح سمیت ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- دہلی وقف بورڈ بھرتی گھوٹالہ معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے فیصلہ ملتوی کر دیا
- 24 گھنٹے ہو گئے مودی جی، آ جائیے، ڈریے مت، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے: راہل گاندھی
- سنٹرل وسٹا پروجیکٹ: ’کِرشی بھون‘ میں موجود مسجد ہٹانے کا مطالبہ لے کر دہلی ہائی کورٹ پہنچی مرکزی حکومت
- ای ڈی نے انل امبانی کی قیادت والے ریلائنس گروپ کے مزید 510 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے
- ’خود ساختہ چانکیہ‘ کی چال ہے ’اروناچل جنتا پارٹی‘ کا قیام، جے رام رمیش کا امت شاہ پر طنز