بھارت: ملبے تلے ماں اور خوف میں لپٹی بچوں کی لاشیں برآمد

بھارتی ریاست کیرالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک دلدوز منظر ماں اور بیٹے کی لاش کا بھی ہے جب وہ ایک دوسرے گلے ملتے ہوئے پائے گئے.

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیم کے ارکان نے ان لمحات کا ذکر کیا امدادی کاروائیوں کے دوران انھیں یہ منظر نظر آیا۔

کیرالا کے اڈوکی ضلع کے کوکیئر گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے تلے کئی مقامی لوگ دب گئے تھے.

جائے وقعہ پر پہچنے والی ریسکیوں ٹیموں  کو کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر سے نہایت ہی درد ناک اور کرب انگیز منظر دکھائی دیا۔ جب ٹیم نے بارش کے دوران ملبے کو ہٹایا تو انہیں تین بچوں کی لاشیں ملی۔ تینوں اپنی موت کے باوجود ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے تھے۔ تین بچوں کی شناخت سات سال کی آمنہ ، آٹھ سال کی افسان اور چار سال کے اہیان کے طور پر ہوئی ہے۔

جب ریسکیو ٹیم نے باقی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوششیں جاری رکھی تو انہیں اسی طرح کی تین مزید لاشیں ملی، ایک ماں اور اس کا بیٹا ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے تھے جبکہ ایک بچہ جھولے میں مردہ ملا.

ماں اور بیٹے کی شناخت 28 سالہ فوزیہ اور دس سالہ امین کے نام سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں