ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا جنگی مشقوں کے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ مشقیں جوانوں کے اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

آرمی چیف نے سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post آرمی چیف کا جنگی مشقوں کے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہار appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں