ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے 49 مصدقہ کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں پہلی بار کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے 49 مصدقہ کیسز سامنے آگئے جن میں سے زیادہ تر کیسز لاہور میں سامنے آئے۔

عہدیدار نے کہا کہ وبا کے نئے ویرینٹ کے 48 مصدقہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے جبکہ ایک کیس بہاولپور میں سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ویرنٹ کے پہلے مریض کا مثبت ٹیسٹ گلبرگ کے پوش علاقے میں سامنے آیا۔

اومیکرون کا شکار 23 سالہ مریض نے حال ہی میں سندھ کا سفر کیا تھا اور شبہ ہے کہ وہ اپنے حالیہ دورے کے دوران کراچی سے وائرس لے کر آیا۔

عہدیدار نے کہا کہ محکمہ صحت نے نوجوان کے گھر ٹیمیں روانہ کیں، اس کے قریبی رشتہ داروں اور دیگر فوری رابطہ کاروں کے نمونے حاصل کیے، بعد ازاں ٹیسٹ رپورٹس نے 12 افراد کی مریض سے رابطے کی تصدیق کی جن میں اس کے خاندان کے افراد، اومیکرون کے مریض شامل تھے۔

دریں اثنا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لیبارٹریوں سے کچھ رپورٹس حاصل کیں جن میں وائرس سے متاثرہ مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی اور اب تک پنجاب میں 49 افراد کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیشتر کیسز گلبرگ اور کنٹونمنٹ کے علاقوں سے رپورٹ کیے گئے جبکہ وبا کے نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post پنجاب میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے 49 مصدقہ کیسز سامنے آگئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں