معروف مسلم خواتین کی نیلامی کرنے والی ایپ ‘بلی بائی’ کی ماسٹر مائنڈ لڑکی کو بھارتی ریاست اتر اکھنڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ایپ کیس کی تحقیقات شروع ہوتے ہی اس گینگ کے کئی ارکان نے اپنے موبائل بند کرلیے تھے لیکن رودر پور کی آدرش کالونی کی رہنے والی 18 سالہ شویتا سنگھ کا موبائل آن تھا اور اس کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے نگرانی کے ذریعے اسے گرفتار کیا۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دہلی، مہاراشٹر اور بنگلورو کے علاوہ کئی ریاستوں کے پڑھے لکھے بھارتی نوجوان اس ایپ سے جڑے ہوئے تھے، پولیس اب ان کی بھی تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے میں میانک نام کے تیسرے ملزم کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پولیس پہلے ہی بنگلور سے انجینئرنگ کے 21 سالہ طالب علم وشال جھا کو گرفتار کرچکی ہے۔ایپ کی ماسٹر مائنڈ لڑکی کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شویتا کے والد کا گزشتہ سال کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا، ان کی والدہ چند ماہ قبل کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔شویتا کی بڑی بہن کامرس میں گریجویشن کر چکی ہے، شویتا بھی انجینئرنگ میں داخلے کی تیاری کر رہی ہیں، شویتا نے JattKhalsa07 کے نام سے جعلی ٹوئٹر ہینڈل شروع کیا۔اس ٹوئٹر ہینڈل کو نفرت انگیز پوسٹس اور قابل اعتراض تصاویر اور تبصرے اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ان سے وابستہ لوگ بھی اس نظریے پر یقین رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
- ’تاکہ کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکے‘، انکیتا قتل واقعہ کے ملزم دشینت گوتم کی حلف برداری پر کانگریس کا سخت ردعمل
- پرگیان اوجھا بنے چیف سلیکٹر، رمیش پوار سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل
- دہلی آڈٹ میں 100 سے زائد غلط اندراجات، کانگریس کا ایس آئی آر روکنے اور اہل ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ
- ٹرین میں اونچی آواز میں فون پر بات کی تو لگے گا 1000 ہزار روپے کا جرمانہ، ریلوے کی وارننگ