ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب عملی اقدامات کرے تو اپنا سفارت خانہ کھولنے کیلئے تیار ہیں، ایران

تہران: ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے جو 2016 میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کی کامیابی کے بعد آج ایک اہم ملاقات جدہ میں جاری ہے۔

ایران کے 3 اہم سفارت کار جدہ پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے ملک کے او آئی سی کا نمائندہ دفتر کا دوبارہ افتتاح کریں گے جو دونوں ملک کے درمیان کشیدگی کے باعث 6 سال سے بند تھا۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سفارت کاروں کی جدہ روانگی کی تصدیق کی تاہم انھوں نے ان کے نام نہیں بتائے۔

ترجمان خطیب زادہ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ایران اب سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن اس کے لیے سعودیہ کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

2016 میں سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کا سر قلم کرنے کے بعد تہران اور مشہد میں سعودی سفارت خانوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

تاہم گزشتہ برس عراق کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک نے مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کی ہلاکت پر مبنی کارٹون پر ایرانی سپریم لیڈر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اکاؤنٹ پر ٹرمپ کی ہلاکت پر مبنی کارٹون ویڈیو دکھائے جانے پر ٹویٹر نے اکاؤنٹ کو بین کردیا ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کا منظر کارٹون ویڈیو میں پیش کیے جانے پر ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ خامنہ ای سائٹ ان اکاؤنٹس میں سے ایک ہے جسے سپریم لیڈر کا دفتر براہِ راست کنٹرول کرتا ہے۔

ٹویٹر کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اکاؤنٹ کو ٹویٹر کی بین پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بین کیا گیا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

ٹویٹر پر کارٹون ویڈیو کی سُرخی کچھ یوں تھی، ‘revenge is definite’ (انتقام یقینی ہے)۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک ایرانی جنگی گاڑی گالف کھیلتے آدمی کی جانب بڑھ رہی ہیں جو کہ ٹرمپ سے مشابہہ ہے۔ قریب آنے پر گاڑی اپنے اوپر نصب کردہ ایک مشین کا رُخ اس آدمی کی جانب کردیتی ہے جس پر اوپڑ ڈرون بھی اُس آدمی پر اپنا ہدف متعین کرلیتا ہے۔

ویڈیو قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ کے طور پر بنائی گئی تھی اور خامنہ ای سائٹ کے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post سعودی عرب عملی اقدامات کرے تو اپنا سفارت خانہ کھولنے کیلئے تیار ہیں، ایران appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں