ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ (ن) کا حکومت کے خلاف مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

اسلام آباد: ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں سے مارچ کی اسلام آباد روانگی کی تیاری جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے خلاف مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ شاہدرہ سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچا ہے جس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کررہے ہیں۔

قبل ازیں (ن) لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ رات گئے شاہدرہ پہنچا جہاں لیگی کارکنوں کی جانب سے مارچ کے استقبال کے لیے آتش بازی کی گئی۔

شاہدرہ میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر نواز شریف کو اس جھوٹے شخص نے طعنے دئیے لیکن نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر عمران خان کو ایسی مار ماری کہ اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بڑا بالر بنا پھرتا تھا لیکن نواز شریف نے دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چینی ڈیڑھ سو روپے کلو اور گھی و تیل کا ڈبہ قسطوں پر لینا پڑتا ہے جو جلسوں میں ڈیزل کی آواز لگاتا ہے تو ڈیزل عمران خان ہے، عمران خان کی حکومت میں ڈیزل کی قیمت جتنی اوپر گئی کبھی اتنی اوپر نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد نواز شریف اب عوام کے درمیان میں ہوں گے، ترقی کا سفر ووٹ چوری کے بعد سفر رکا اب ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا، عمران خان کو بنی گالہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے باہر پھینک دیں گے۔

اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اپنی بہن مریم کے ساتھ اسلام آباد جا رہے ہیں، عمران نیازی کہہ رہا ہے کہ جلسہ کروں گا لیکن اب قوم تمہیں اقتدار سے باہر نکالے گی، عمران نیازی چار سال میں شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان تو کیا برطانیہ میں بھی تلاشی دی لیکن توشہ خانے میں تم نے تلاشی نہیں دی، فارن فنڈنگ میں تم نے سارے اکاؤنٹ چھپائے اب تمہارے خلاف ایف آئی آر موجود ہے، تمہیں اب عوام کی عدالت میں تلاشی دینا ہوگی، تم نے نیا پاکستان کیا بنانا تھا پرانا پاکستان بھی ختم کردیا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post مسلم لیگ (ن) کا حکومت کے خلاف مہنگائی مکاؤ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں