ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: مشہد میں امام رضا کے مزار میں چاقو بردار شخص کا حملہ

تہران: ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ذاکر سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کے روپ میں چاقو بردار شخص اپنے 4 ساتھیوں سمیت امام رضا کے مزار میں داخل ہوا اور تین افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے پہنچنے سے قبل ہی ایک شخص نے موقع پر جب کہ دوسرے نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ تیسرے زخمی شخص کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔

امام رضا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے چاقو بردار شخص اور اس کے چاروں ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور غیرملکی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی فوری طور پر حملے کی وجہ کا تعین ہوسکا۔

حملے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں افراد عالم دین اور ذاکر ہیں جن کی شناخت محمد اصلانی اور محسن پاک دامن کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ایک مسجد میں حملے میں دو سنی عالم دین جاں بحق ہوگئے تھے تاہم گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتایا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایران: مشہد میں امام رضا کے مزار میں چاقو بردار شخص کا حملہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں