لاہور (آئی ا ین پی) پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کا جلسہ شاندار تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان جہاں جائیں گے عوام ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا کہ جمعرات کو لاہور کا جلسہ بھی ایک عالی شان جلسہ ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ لاہور کے غیور عوام تیار ہیں، مشتاق ہیں اپنے لیڈر کی آواز سے ہم آواز ہو کر کہنے کو ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- دہلی میں آلودگی کا قہر برقرار، ہوا ہنوز زہریلی، آئندہ 24 گھنٹے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ
- اندور کنسرٹ: ’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘، دلجیت دوسانجھ نے کیوں سنایا راحت اندوری کا شعر؟
- محفوظ آبی بیٹریوں کی تیاری میں اہم پیشرفت، توانائی ذخیرہ کرنے کے نئے امکانات روشن
- مائیکروسافٹ کی اپنی تمام سروسز کی بحالی تصدیق
- جینسن ہوانگ کی حمایت میں ایک لاکھ سے زائد افراد میدان میں آگئے

