ایران: خامنہ آئی کے وقف کا سابق ملازم قاتل نکلا،4 افراد ہلاک

ایران کے شہر عیلام  میں مصطزف وقف کےایک سابق ملازم  کی جانب سے یرغمال بنائے گئے واقعہ خون میں نہا گیا ۔

 تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق، عیلام شہر پولیس کے نائب چیف فرزاد یاسمی  نے بتایا کہ  اس وقف کے ایک سابق ملازم  جسے بر طرف کیا گیا تھا اس نے  صبح کے وقت ادارے میں کام کرنے والے بعض افراد کو یرغمال بنا لیا بعد میں  اس نے  فائرنگ کرتےہوئے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا  جبکہ متعلقہ حملہ آور نے  خود کشی کر لی ۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

 ایرانی مذہبی رہنما  علی خامنہ آئی سے وابستہ یہ وقف املاک، بینک کاری،بیمہ کاری  جیسے شعبوں میں سر گرم ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں