یوکرین: روسی فوج  کے مزید 400 فوجی ہلاک کر دئیے گئے ہیں

یوکرین نے کہا ہے کہ حالیہ ایک دن میں روسی فوج  کے مزید 400 فوجی  ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

یوکرین وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کی طرف سے روسی فوج کے 28 ہزار 300 فوجیوں کو  ہلاک ، 202 طیاروں، 167 ہیلی کاپٹروں، 1250 ٹینکوں، 3 ہزار 43 بکتر بند گاڑیوں، 586 توپوں، 199 راکٹ لانچروں اور 91 فضائی دفاعی سسٹموں  کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

بیان کے مطابق حالیہ ایک دن میں روسی فوج کے مزید 400 فوجی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں یوکرین کی ائیر ڈیفنس یونٹوں  نے،روس مسلح افواج کی 2 ہزار 137 گاڑیوں، 13 بحری جہازوں اور بوٹوں، 441 ڈرون طیاروں اور 43  خصوصی سازوسامان کو تباہ کر دیا  اور روسی فوج کی طرف سے فائر کئے گئے 102 کروز میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے 25 مارچ کو جاری کردہ بیان میں یوکرین میں 1351  روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں