ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا، طالبان پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دینے کیلئے کام کر رہا ہے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو ان شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا ہے جن کے ساتھ ملک کر امریکا طالبان کو لڑکیوں کو واپس اسکول جانے کی اجازت دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انٹونی بلنکن نے یو ایس-افغان کنسلٹیو میکانزم (یو ایس اے سی ایم) کا آغاز کیا، جس سے افغان شہری امریکی پالیسی سازوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم، قطر اور ترکی اور دیگر بھی طالبان کو افغان لڑکیوں کو اسکول سے باہر رکھنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے قائل کرنے کی امریکی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

نیا پلیٹ فارم یو ایس اے سی ایم جمعرات کو واشنگٹن میں شروع کیا گیا جو افغان خواتین، صحافیوں اور خطرات کا شکار نسلی اور مذہبی کمیونٹیز کو امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندوں کے ساتھ اکٹھا کرے گا۔

یہ اسلام میں خواتین کے حقوق کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں سہولت فراہم کرے گا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ یو ایس اے سی ایم کے آغاز کے ساتھ ہم ان تعلقات کو اگلی سطح پر لے جا رہے ہیں اس لیے میں آج بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا گروپ کی ترجیحات، افغان خواتین کے لیے آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں معاونت، افغان انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والوں کی مدد کے لیے حکمت عملی بنانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جو کہ بدسلوکی کو محفوظ طریقے سے دستاویزی شکل دینا، اور مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لیے نئے طریقے وضع کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ امریکا نے طالبان حکام کے ساتھ افغان مرکزی بینک کے اثاثوں کی ممکنہ رہائی پر بات چیت کی ہے جو گزشتہ سال اگست میں کابل کے سقوط کے بعد منجمد کیے گئے تھے۔

واشنگٹن میں جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے افغان مرکزی بینک کے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے ذخائر کو افغان عوام کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘امریکا نے افغانستان میں فوری انسانی صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت کا اظہار کیا’ اور ‘ان کوششوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔’

یہ ملاقات جس میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ اور انڈر سیکریٹری برائے خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن شریک تھے، بدھ کو تاشقند میں ہوئی۔

یہ ملاقاتیں افغانستان پر تاشقند کانفرنس کے اختتام کے بعد ہوئیں جس کی میزبانی ازبکستان نے 26 جولائی کو کی تھی۔

اس ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذاکرات میں ‘کچھ پیش رفت’ ہوئی ہے اور امریکی اور طالبان حکام نے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے البت کچھ اختلافات حل طلب رہے۔

ایک اہم اختلافات میں سے ایک طالبان کی جانب سے بینک کے اعلیٰ سیاسی تعیناتیوں کو تبدیل کرنے سے انکار پر تھا۔

منبع: ڈان نیوز

The post امریکا، طالبان پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دینے کیلئے کام کر رہا ہے، انٹونی بلنکن appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں